سونے کی لمبی اننگز، نیا ریکارڈ بنا دیا

سونے کی لمبی اننگز، نیا ریکارڈ بنا دیا


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اورروپے کی بے قدری نےسونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچادی، پاکستان میں ایک تولہ سوناسترہ سوروپےکےاضافےسے82ہزارروپے کاہوگیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار سات سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 82 ہزار روپے ہو گئی، دس گرام سونا ایک ہزار چار سو اٹھاون روپے کے اضافے سے ستر ہزار تین سو دو روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چونسٹھ ہزار چار سو تینتالیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار چار سو بیس ڈالر تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تو ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے سونا مہنگا ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہونے سے سونا بھی زیادہ مہنگا ہو رہا ہے۔