چودھری نثار کا آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

چودھری نثار کا آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان


راولپنڈی (24نیوز)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے چپ کا روزہ توڑ دیا، چودھری نثار کا ن لیگ کی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہ کھولا تونواز شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری نثار کے ن لیگ کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کے اس فیصلے سے ن لیگی صفوں میں بھونچال آ گیا، چودھری نثار کے ن لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے نے نیا محاذ کھول دیا۔ چودھری نثار   کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیئے،عورت راج کی مخالف پارٹی پر بیٹی مریم کا راج ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا، چودھری نثار کا ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار

سابق وزیر داخلہ نے کہا  کہ  آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی میں 10 ن لیگ میں100خامیاں ہیں۔ اللہ اور حلقہ کے عوام کی مدد سے ہمیشہ کامیاب ہوا۔ انھو ں نے کہا کہ منہ کھولا تو نواز شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،پھر34برس کی رفاقت کا خیال آ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ بھی پی ٹی آئی کے رستے پر چل پڑی 

واضح رہے کہ چودھری نثار این اے 59اور 63سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں،دوسری طرف اس فیصلہ سے پی ٹی آئی اور چودھری نثار کے درمیان دیوار گر گئی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی ان کے مقابلہ میں اپنا امیدوار  کو دستبردار کے لیے کہتی ہے یا نہیں یا پھر چودھری نثار ن لیگ ہی کا انتخا ب کریں گے ۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito