سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت ناساز


اسلام آباد(24 نیوز) سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت ناسازہے، انہیں چاربیماریاں لاحق ہیں۔

آصف علی زرداری کا نیب کی تحویل میں طبی معائنہ،کہاں رکھا گیا، کتنی بیماریاں،کیا ٹیسٹ کئے گئے، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ آصف علی زرداری کو چار بیماریاں لاحق ہیں،سابق صدر کو شوگر، دل، بلڈ پریشر اور کمر درد کی بیماریاں ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر چیک کیا، دل کی دھڑکن کا معائنہ کیا اور عام تکالیف بارے دریافت کیا، بورڈ نے آصف زرداری کی صحت تسلی بخش قرار دیدی،سابق صدر کو نیب افس میں آرام دہ کمرے میں رکھا گیا، کمرے میں آرام دہ بیڈ، صوفہ، کرسیاں، باتھ روم سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء میسر کی گئی ہیں،  ڈاکٹروں بلڈ شوگر، جگر، گردوں اور سی پی کے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلئے،  چار بیماریوں کے باوجود آصف زرداری کی طبیعت ہشاش بشاش ہیں ، سابق صدر آصف زرداری اپنی تمام ادویات ساتھ لائے، ڈاکٹروں کی تمام ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔