کرکٹ ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا

کرکٹ ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا


لندن( 24نیوزبھارتی ٹیم کےسٹار بلے باز اور اوپنر شیکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، شیکھر دھون کا آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کھیلتے ہوئے انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کےسٹار بلے باز اور اوپنر شیکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے،  آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کھیلتے ہوئے انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، بعد میںانگوٹھے کو سکین کیا گیارپورٹ سے پتہ چلا کہ شیکھر دھون کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا، ڈاکٹروں کا کہناتھاکہ وہ اب تین ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔