ملک کے مختلف شہروں میں خوفناک ٹریفک حادثات متعدد افراد ہلاک

ملک کے مختلف شہروں میں خوفناک ٹریفک حادثات متعدد افراد ہلاک


لاہور (24نیوز) مریدکے اور عارف والا میں خوفناک حادثات کے دوران متعدد افراد جاں بحق ہوگئے، راجن پور میں پانچ سالہ بچہ مین ہول میں گرکردم توڑ گیا، کوئٹہ اور خوشاب میں فائرنگ کر کے طالبعلم سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں لاہور روڈ پر خوفناک حادثہ ہوا، تیز رفتار ڈمپر الٹ کر کار پر گر گیا ، جس سے کار میں سوار چار افراد چل بسے، عارف والا میں بھی ایک شخص حادثے کی بھینٹ چڑھ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

راجن پور کی تحصیل روجھان میں 5سالہ معصوم آلیان گھر سے کھیلنے نکلا تو گٹرمیں جا گرا لاش بر آمد کرلی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  چیف جسٹس کے سوال کا جواب دینے کی بجائے احسن اقبال عدلیہ پر چلا اٹھے

کوئٹہ کے علاقے کرانی میں کھیتوں سے ایک لاش ملی لاش کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، جبکہ خوشاب کے ‏تیرہ سالہ پانچویں کے طالب علم رانا منیر کو قتل کر دیا گیا۔

راولپنڈی تھانہ واہ کینٹ صدر کے علاقے میں فائرنگ کے بعد 1 ڈاکوکو گرفتار کرلیاگیا 5 ڈاکو فرار ہوگئے۔

بہاولپورسمیع اللہ چوک میں ماں بیٹیوں سے طلائی زیوارات چھیننے والے دو ڈاکووں کوتین نوجوانوں نے قابو کرلیا۔

اسلام آباد،سرگودھا اورکھاریاں کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا، مشتبہ افراد سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان سے شراب، چرس اور اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔