کم عمری بہن بھائی کا تعلیمی سال ضائع کرنے کے درپے

کم عمری بہن بھائی کا تعلیمی سال ضائع کرنے کے درپے


لاہور(24نیوز) میں ننھنا منھا سا راہی ہوں کام کروں گا بڑے بڑے ، ایسا ہی ہوا لاہور میں جہاں ننھے منھے راہی کے لیے یہ کام ان کا سال ضائع کرنے کے درپے ہوگئی۔

نوسالہ سحر اور گیارہ سالہ اعزاز نہم کلاس کے طلبا ہیں کم عمری میں پڑھائی کے شوق اور قابلیت نے ان کو کلاس کے اس درجہ پر تو فائز کردیا مگر ان کی پریشانی بھی بڑھا دی۔ کم عمر ہونے کے باعث یہ بچے نویں جماعت کے سالانہ امتحان دینے سے قاصر ہیں جو ان کے لیے درر سر بنا ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں: سکول کا استاد شیطان بن گیا، شرمناک حرکات کا پردہ فاش

 بچوں کی خوداعتمادی کو ٹھیس پہنچی تو والدین کا دل بھی بھر آیا خالدمحمود کی صرف ایک اپیل ہے کہ تعلیم کے میدان میں عمر کا تعین کرنے پر نظر ثانی کرکے ان کے بچوں کو امتحان میں بیٹھنے کا حق دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بینچ کی جگہ چارپائیاں، کرائے کی دکان میں انوکھا سکول قائم

علم مومن کی میراث ہے مسائل تب پید اہوتے ہیں جب علم کی شمع روشن کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ میں ڈالی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کو تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جانے چاہیے نا کہ اذیت دی جائے۔