افغان فوج نے 8 پاکستانیوں کو سرعام قتل کردیا

افغان فوج نے 8 پاکستانیوں کو سرعام قتل کردیا


کابل(24نیوز) افغانستان کےصوبے پکتیکامیں افغان اسپیشل فورسزنے بربریت کی انتہاکردی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل برمل میں افغان فوجیوں نے گھروں سے نکال کر 8پاکستانیوں کوسرعام قتل کردیا۔  تمام افراد کا تعلق وزیرستان کے کابل خیل قبیلےسے تھا۔ پاکستانی خاندان وزیرستان آپریشن کےباعث افغان سرحدی علاقےمیں منتقل ہواتھا .  قتل کئے گئے افراد مزدوری کے بعدکراچی سے کچھ دن قبل واپس لوٹے تھے۔ مرنے والوں میں 4 بھائی بھی شامل ہیں۔ افغان فورسزنے خواتین کےسامنے تمام افرادکو گولیاں ماریں.

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔