وزیرِ اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

وزیرِ اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے


کراچی( 24نیوز )وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے،،ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح سمیت اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی پاکستان کے پہلے ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کرینگے،،ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل پر سترہ سے اٹھارہ ہزار کنٹینر لنگر انداز ہوسکیں گے-

منصوبے کا آغاز سال دو ہزار سات میں ہوا تھا،، جسے دوہزار گیارہ میں مکمل ہونا تھا،منصوبہ ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا ہے,منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بحری تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے،،وزیرِ اعظم این ای ڈی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب جبکہ گورنر ہاوس میں وفود سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔