نگران وزیر اعظم کون؟حکومت ،اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا


اسلام آباد( 24نیوز )کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگران سیٹ اپ بنانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،نگران وزیر اعظم کیلئے چھ میں سے ایک نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یاد رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے قائد حزب اختلاف جو نام دیں گے قبول ہوگا، نگران وزیر اعظم ریٹائرڈ جج، بیوروکریٹ، بزنس مین اور ریٹائرڈ جرنیل ہوسکتا ہے، میرے پاس اختیار ہے، فوراً فیصلہ ہوگا، الیکشن شفاف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نگران وزیر اعظم کی تلاش شروع کردی

مزید پڑھیں: نواز شریف چیئرمین نیب کیخلاف ڈٹ گئے 

نگران وزیر اعظم کوئی بڑا عہدہ نہیں۔ خلائی مخلوق انتخابات کروائے گی۔ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں جس نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے۔