سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار، سندھ سے رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو تحریک انصاف میں شامل


 اسلام آباد( 24نیوز ) سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار اور سندھ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں مزید دو رکن شامل ہو گئے ہیں، سندھ سے رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو اور مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔مسلم لیگ (ق) کی سابقہ وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ق) کی سابقہ وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے اپنی جماعت کو خیرآباد کہہ دیا اور چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی۔دوسری جانب  پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پر چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی رہنماوں نے نیلوفر بختیار اور شاہد بھٹو کو خوش آمدید کہا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی مبارکباد بھی دی۔جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاتدان اپنے زاتی مفادات کے لیے اپنی سیاسی وفاداریاں بھی تبدیل کر رہے ہیں، سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی چار وکٹیں اڑا دیں تھیں، ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر، خانیوال سے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ھراج اور صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

  پاکستان تحریک انصاف کے چوکے چھکے جاری ہیں کپتان کے قافلے میں مزید کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔   

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito