نواز شریف کی قیادت میں رہنے کا اعلان کرتا ہوں: مخدوم جاوید ہاشمی


ملتان(24نیوز) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے نواز شریف کی قیادت میں رہنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ن لیگ کا امیدوار مدمقابل نہیں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے آج ملتان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی قیادت میں رہنے کا اعلان کر دیا۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےساتھ مل کرجنوبی پنجاب صوبے قیام کی جدوجہد کروں گا۔ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ن لیگ کا امیدوار مدمقابل نہیں لایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کی جس کی حکومتیں گرا دی گئیں وہ عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہا ہے، نواز شریف میرے لیڈر تھے اور ہمیشہ رہیں گے، جس ووٹ کی تاریخ سے پاکستان بنا تھا اس کی عزت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں، میں ن لیگ میں شامل ہونے  کا اعلان نہیں کروں گا تو ہوں ہی مسلم لیگی، کچھ لمحے ادھر اودھر ہوا تھا میں نواز شریف کی قیادت میں رہنے کا اعلان کرتا ہوں۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا استقبال کیا اور مریم نواز نے بھی ویلکم کیا.

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito