شاہین آج انگلش شیروں سے پھر پنجہ آزمائی کریں گے

شاہین آج انگلش شیروں سے پھر پنجہ آزمائی کریں گے


ساؤتھ ہیمپٹن(24 نیوز) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسراون ڈے میچ آج ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلاجائے گا، قومی ٹیم نے ساؤتھ ہیمپٹن گراؤنڈ میں خوب پریکٹس کی۔شعیب ملک نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

شاہین آج انگلش شیروں سے پھرپنجہ آزمائی کریں گے،  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلاجائےگا۔  قومی ٹیم نے ساؤتھ ہیمپٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کیمپ لگایا اور جم کر پریکٹس کی۔ کیمپ میں کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دی گئی۔ شعیب ملک نے بھی چھٹیوں سے واپس آکر ٹیم کو جوائن کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اچھا ٹریننگ سیشن ملا،  مینجمنٹ سب کو چانس دے رہی ہے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل ہرکھلاڑی کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہوجائے۔

یاد رہے پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے تو بارش کی نذر ہوگیا تھا، تاہم دوسرے ون ڈے میں موسم کے آڑے آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔