کراچی: موٹرسائیکل لفٹر گینگ گرفتار

کراچی: موٹرسائیکل لفٹر گینگ گرفتار


کراچی(24نیوز) اینٹی کار لفٹنگ سیل اورکراچی ویسٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے 5 افراد پر مشتمل موٹر سائیکل لفٹر گروہ کوگرفتارکرلیا، ملزموں نے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان اسمگل کرنے کا انکشاف کیاہے. 

کراچی سے موٹرسائیکل لفٹرگروہ پکڑاگیا، اینٹی کار لفٹنگ سیل اور ویسٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے 5 افراد پر مشتمل موٹر سائیکل لفٹر گروہ کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان نے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان لےجانے کا انکشاف کیاہے۔

ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی جعلی رجسٹریشن بک بناکر بلوچستان اور خضدار لے جاتے تھے، ملزمان نے موٹر سائیکلوں کے چیچسس نمبر پر نئے نمبر پنچ کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کےگروہ میں درجنوں مقامی افراد بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد کرکے جعلی رجسٹریشن بک, اسلحہ پنچنگ کے اوزار او ردرجنوں چھینے ہوئے موبائل برآمد کرلیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔