پاکستانی پہلوان انعام بٹ برازیل میں چھا گئے

پاکستانی پہلوان انعام بٹ برازیل میں چھا گئے


ریو(24نیوز)  انعام بٹ نے ترکی اور آذربائیجان کے پہلوانوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل میچ آج برازیل کے پہلوان سے ہوگا ۔

برازیل کے شہر ریومیں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں جہاں گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ کے بھی خوب چرچے ہیں۔ انعام بٹ نے دو راؤنڈز کھیلے ۔پہلے میں ترکی اور دوسرے میں آذربائیجان کے پہلوانوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انعام پہلوان نے راؤنڈ کے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو 15 سیکنڈز میں ہرا دیا۔ دوسرے راؤنڈ میں آذربائیجان کے پہلوان ورلڈ ملٹری چیمپئن اور یورپین میڈلسٹ کو بھی 0۔1 سے چت کر دیا.

کوارٹر فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ آج برازیل کے پہلوان سے ہوگا ۔ انعام پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے ہیں۔ انعام پہلوان نے گزشتہ سال ترکی میں ہونیوالے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔