سب سے زیادہ طلاق کس ملک میں ہوتی ہے؟

سب سے زیادہ طلاق کس ملک میں ہوتی ہے؟


یورپ( 24نیوز ) یورپی یونین کے ادارہ شماریات نے مختلف یورپی ممالک میں طلاق کی شرح کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پرتگال میں طلاق کی شرح پورے یورپ میں سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ادارہ شماریات نےمختلف یورپی ممالک میں طلاق کی شرح کے اعداد و شمار جاری کئے,ان اعداد و شمار کے مطابقپرتگال میں طلاق کی شرح  69 فیصد جوپورے یورپ میں سب سے زیادہ ہے، ڈنمارک اور سپین 56 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر، فن لینڈ 55.4  کے ساتھ تیسرے، فرانس55 فیصد کے ساتھ چوتھے جبکہ بیلجیم 52 اعشاریہ7 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے.

دس یورپی ممالک کی فہرست میں نیدر لینڈ، اٹلی، ناروے، بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں،برطانیہ میں یہ شرح 41 اعشاریہ 7 فیصد ہے، جسکے بعد ہنگری آسٹریا اور پولینڈ آتے ہیں، یونان 22 اعشاریہ دو فیصد کی طلاق شرح میں فہرست میں سب سے نیچے ہے.