"15ویں روزے تک قمری کلینڈر تیار ہوجائے گا"



اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا  کہ پندرہویں روزے تک قمری کیلنڈر تیار ہوجائے گا۔ 

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جامعہ کراچی پنجوانی سینٹر میں آمد، اپوزیشن پر لفظی گولہ باری کر دی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، مریم نواز ابو بچاو مہم پر ہے ، ابو جیل میں جاتے ہیں تو ٹویئٹر جاگ اٹھتا ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ جنہوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا وہ ہی مگرمچھ کے آنسو بہار ہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو پانچ سال انتظار کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

وفاقی وزیر نے چاند کی رویت سے متعلق کہا کہ کسی عالم دین نے قمری کیلنڈر کی مخالفت نہیں کی، پندرہویں روزے تک قمری کلنڈر تیار ہو جائیگا ،موبائل اپپ کی مدد سے شہری چاند دیکھ سکیں گے۔ 

فواد چوہدری نے اگست میں سائنسی میلہ لگانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی ایجادات لےکر آئیں۔ آئیڈیا پسند آنے پر حکومت پاکستان اس پر انویسٹمنٹ کرے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔