سدھو نے مودی کو دلہن سے تشبیہہ دے دی

 سدھو نے مودی کو دلہن سے تشبیہہ دے دی


نئی دہلی( 24نیوز ) مودی جھوٹوں کاسردار، نوجوت سنگھ سدھو بھارتی وزیراعظم پربرس پڑے،سدھو  نے کہا کہ مودی اُس دلہن کی طرح ہے جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکھاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو  نےاندور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے کالے انگریزوں کو نکال باہر کریں،کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ مودی جی اُس دلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے تاکہ محلے والوں کو یہ پتہ چلے کہ وہ کام کر رہی ہے.

بس یہی ہوا ہے مودی سرکار میں, نوجوت سنگھ نے اسی پر اکتفا نہیں کیا ،انہوں نے مودی کو جھوٹوں کا سرداراور منقسم اعلیٰ قرار دینے کے ساتھ ساتھ امبانی اور اڈانی کا بزنس منیجر بھی گردانا۔