اداکارہ صبور علی اور صحیفہ ڈھٹائی کی تمام حدیں عبور کرگئیں

اداکارہ صبور علی اور صحیفہ ڈھٹائی کی تمام حدیں عبور کرگئیں


کراچی(24نیوز) اداکارہ صبور علی اورصحیفہ کو ان کی ایک ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں وہ سیٹ پر موجود صفائی کرنے والے ایک شخص کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ تاہم شدید تنقید کے بعد   اداکارہ صبور علی نے اپنے عمل کی وضاحت میں بھی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو والا کریو ممبر ان کا دوست ہے اور ان کا اس سے مذاق چلتا ہے۔

کسی کا مذاق اُڑانا اچھی بات نہیں اور کسی کے ساتھ مذاق کی ویڈیو بنا کر اسے انسٹا گرا م پر شیئر کرنا تو اور بھی بُری بات ہے مگر اداکارہ صبور نے یہی کیا جو انہیں پڑگیا مہنگا۔ صبور علی نے صفائی کرنے والے کی جو فوٹیج شیئر کی ہے ۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار اور اداکار عفان وحید بھی موجود ہیں، یہ ویڈیو اداکارہ نے اپنے کسی ڈرامے کے سیٹ پر بنائی۔ ویڈیو میں سیٹ پر موجود ایک شخص کھڑکی پر لگے شیشے کی صفائی کررہا ہے، جس کا صبور علی اور صحیفہ جبار مذاق اڑاتی نظر آئیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

صبور علی نے اس شخص کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہوگا جبکہ صحیفہ نے کہا کہ گھر میں یہ صبح اٹھ کر اپنے بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا اور اب یہ یہاں یہ کام کررہا ہے جس کے بعد صبور نے عفان سے پوچھا کہ اس پر ان کا کیا خیال ہے، جس پر عفان وحید نے کہا کہ وہ محنت کررہا ہے تاہم اداکارہ ان کی اس رائے پر بھی ہنستی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سخت ردعمل کا ا ظہار کیا اور اسے توہین آمیز قرار دیا  جس کے بعد دونوں اداکاراوں نے نہ صرف وضاحت کی بلکہ ویڈیو بھی ڈیلیٹ کردی مگر سوشل میڈیا صارفین کا غصہ ہے کہ تاحال ٹھنڈا نہیں ہورہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔