گوادر، سیکورٹی فورسز نے نجی ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

گوادر، سیکورٹی فورسز نے نجی ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا


گوادر (24 نیوز)  سیکورٹی فورسز نےنجی ہوٹل میں دہشتگردوں کے حملےکو ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی ہوٹل گوادر میں تین دہشتگردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی گارڈز نے انہیں داخلی راستے پر روک لیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی گارڈز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد پی سی ہوٹل گوادر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرکلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پی سی ہوٹل میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو ٹاپ فلور پر جانے والی سیڑھیوں پر محصور کرلیا ہے۔