اے ایس ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

اے ایس ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد


اسلام آباد(24نیوز)  ایئرپورٹ پر منشیات ہارمونیم میں چھپاکراسمگل کرنےکی کوشش کو اے ایس ایف نے  ناکام بنا دیا ، ہارمونیم میں چھپائی گئی ہیروئن اور چرس برآمد کرلی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کر تے ہو ئے مو سیقی کے آلات میں منشیات چھپا کر بیرون ملک جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عرفان نجی ایئرلائن کی پرواز سے دوحہ جانا چاہتا تھا، دوران سامان چیکنگ مسافر کے ہارمونیم کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہیروئن اور چرس برآمد ہو ئی جس پر ملزم کو اسی وقت حراست میں لے لیا گیا۔  

اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ  برآمد ہونے والی ہیروئن اور چرس  کی مالیت کروڑوں روپے ہے، منشیات میں ایک کلوگرام براؤن ہیروئن اور بارہ سو گرام چرس شامل ہے،گرفتار مسافر کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔