فضائی میزبان کی ممتا جاگ گئی

فضائی میزبان کی ممتا جاگ گئی


24نیوز : فلپائن میں فضائی میزبان( ایئر ہوسٹس ) نے ڈبے کا دودھ ختم ہونے پر مسافر کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر ماں کی ممتا کی نئی مثال قائم کردی۔

فلپائن ایئرلائنز کے جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو فضائی میزبان پتریشہ اورگانو کو ایک بچے کے رونے کی آواز سنائی دی جس پر انہوں نے بچے کی ماں کے پاس جا کر خیریت دریافت کی،پتریشہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ماں نے انہیں نم آنکھوں سے بتایا کہ بچے کا فارمولا ملک(ڈبے کا دودھ) ختم ہو گیا ہے، فلپائن کی فضائی میزبان کی اپنی بھی ایک چھوٹی بچی ہے اور انہوں نے کہا کہ جب ماں نے انہیں بچے کے رونے کی وجہ بتائی تو انہیں شدید افسوس ہوا۔

بچوں کا ماں کے دودھ پلانے کی حامی پتریشہ نے لکھا کہ میں نے سوچنے کے بعد بچے کو اپنا دودھ پلانے کا فیصلہ کیا۔