اقوام متحدہ میں عمران خان کے حق میں توانا آواز بلند

اقوام متحدہ میں عمران خان کے حق میں توانا آواز بلند


نیویارک( 24نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی سماجی و معاشی ترجیحات گلوبل ایجنڈا 2030 کے مطابق ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سےخطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا مقصد معیشت میں نئی جان ڈالنا ہے، حکومتی اسٹرکچرمیں بہتری، احتساب، شجرکاری، صحت اور تعلیم میں اصلاحات، زراعت کا فروغ، سستی توانائی اور پانی ذخیرہ کرنا نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستانی مندوب نے پانی کے وسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ' پاکستان اپنی پانی کی ضروریات اور مسائل سے واقف ہے، ہم نے حال ہی میں ایک نیشنل واٹر پالیسی تشکیل دی ہے، جس کے ذریعے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبوں کے حوالے سے کام جاری ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور خود انحصاری حکومتی اقدامات کا بنیادی جزو ہے جبکہ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی نئی پاکستانی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔