وزیر اعظم ہاﺅس کا کیا کیا بیچا جائے گا؟

01:26 PM, 11 Sep, 2018

اظہر تھراج
Read more!

اسلام آباد( 24نیوز )حکومت پاکستان نے وزیر اعظم ہاﺅس کو خالی کرنے کی ٹھان لی،گاڑیوں کے بعد8 بھینسوں اور 4 ہیلی کاپٹرز کی نیلامی کا فیصلہ بھی کرلیا،کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجود 4 ہیلی کاپٹرز کسی کے زیراستعمال نہیں ، نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 بھینسیں بھی رکھی تھیں۔
وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں۔


یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظمہاﺅس کے زیراستعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیراعظمہاﺅس میں 17ستمبر کی صبح 10 بجے گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی جسے سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں