کلثوم نواز کا انتقال: نوازشریف، مریم اور صفدر کو پیرول پر رہائی ملنے کا امکان


اسلام آباد(24نیوز) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو  پیرول  پر رہائی ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جنازے میں شرکت کے لیے رہا کیا جائے گا۔  پیرول  پر تینوں کی رہائی کا فیصلہ ہوم سیکرٹری ازخود کر سکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیرول  پر رہائی زیادہ سے زیادہ 3 دن کے لیے مل سکتی ہے۔  پیرول  پر رہائی کے دوران پولیس اہلکار ساتھ موجود ہونگے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی جنازے میں شرکت عدالت سے مشروط ہے۔ تینوں ملزمان کی جانب سے عدالت کو درخواست دی جائے گی ۔ حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کی جنازے میں شرکت حفاظتی ضمانت سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے، تینوں ملزمان کو کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے لیے حفاظتی ضمانت کروانی پڑے گی۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔