خبردار، ہوشیار! اب آپکا واٹس ایپ بھی محفوظ نہیں

09:57 PM, 11 Sep, 2018

کراچی (24 نیوز) کراچی میں واٹس ایپ اکاؤنٹ  ہیک کرنے والا گروہ فعال ہوگیا ،انعامی رقم کا جھانسہ دے کر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کئے جانے لگے.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبر کرائم کا نیا طریقہ واردات سامنے آگیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا جو  نامعلوم نمبروں سے شہریوں کو لوٹری والے بن کر میسج اور فون کرتے ہیں۔پھر شہریوں کو میسج پر کوڈ اور لنک فراہم کرتے ہیں جیسے ہی شہری لنک پر کلک کرتے ہیں تو ان کا واٹس اپ ہیک ہوجاتاہے ،واٹس ایپ اکاؤنٹ واپس دینے کے لیے شہریوں سے 5 سے10 ہزار روپے بھتہ مانگا جاتا ہے۔

سائبر کرائم سیل کے مطابق ایف آئی اے کو حالیہ دنوں میں 10 کے قریب واٹس ایپ ہیک کی شکایات موصول ہوئیں ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے متحرک ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں