لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری


کراچی( 24نیوز ) الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 23 ستمبر تک دائر ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب 17 اکتوبر کو ہو گا، پی ایس 11 میں امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 15 ستمبر تک جمع کرا سکیں گے، ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 ستمبر تک کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 23 ستمبر تک دائر ہو سکیں گی،اپیلوں پر فیصلے 26 ستمبر تک کیے جائیں گے،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28 ستمبر تک واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہناتھا کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے،واضح رہے کہ جی ڈی اے کے معظم علی خان کی نااہلی کے باعث پی ایس 11 کی نشست خالی ہوئی تھی۔