رینالڈو کا تباہ کن کھیل

رینالڈو کا تباہ کن کھیل


24نیوز: یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کرسٹیانورینالڈو کا تباہ کن کھیل،لیتھونیا کے خلاف چار گول داغ دیے،پرتگال نے میچ پانچ ایک سے جیت لیا،انگلینڈ،فرانس اورترکی نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے،ہیری کین اوررحیم سٹرلنگ بھی گول کرنے میں کامیاب رہے.

کرسٹیانو رینالڈو کے جادو کے سامنے لیتھونیا کے کھلاڑی اورگول کیپر بے بس ہوگئے. رینالڈونے میچ میں چارگول داغ کرحریف کوآؤٹ کلاس کردیا۔ پرتگال نے میچ پانچ ایک سے جیتا.دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کوسوو کو پانچ تین سے مات دی۔ جاڈن سانچو نے دوگول داغے جبکہ ہیری کین اوررحیم سٹرلنگ بھی گول کرنے میں کامیاب رہے.

فرانس نے انڈورا کو باآسانی تین صفر سے مات دی. ایک اورمیچ میں ترکی نے مولڈووا کوچارصفر سے ہرادیا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔