لیسکو کو لینے کے دینے پڑ گئے

لیسکو کو لینے کے دینے پڑ گئے


( 24نیوز )عوام کی جیبوں سے بھاری ٹیکس وصول کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو خود ٹیکس نادہندہ نکلی،ایف بی آرنے لیسکو کو ایک کروڑ 95 لاکھ70ہزار کی عدم ادائیگی پرنوٹس جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو صارفین سےودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس باقاعدگی کے ساتھ وصول کررہاہے،صارفین ایکسٹراٹیکس ،فردرٹیکس ،سٹیل میلٹرٹیکس،ریٹیلرٹیکس اداکررہےہیں، لیکن ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والا پیسہ ایف بی آر کو ادا نہیں کررہا۔

ایف بی آرنے لیسکو کو ٹیکس ادائیگی کے لیے چھ دن کی مہلت دے دی، 17 ستمبر تک عوام سے جمع ٹیکس ادا نہ کیا تو لیسکو کے اکاؤنٹس منجمند کرکے ریکوری کی جائے گی، ٹیکس وصولی کر کےایف بی آر کو بروقت ادائیگی نہیں کی جارہی تھی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہناتھا کہلیسکو کاسال2015کاآڈٹ کرنےکےبعدٹیکس عائدکیاگیا،ایف بی آرنےٹیکس کی ادائیگی کیلیے6دن کی مہلت دے دی۔