معصوم بچوں سے زیادتی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے والے 12درندوں کے گروہ کا انکشاف


فیصل آباد ( 24نیوز )ملک میں انسانیت شرمانے لگی،، قصور اورفیصل آباد،پھر چیچہ وطنی میں درندگی کے بعد سرگودھا میں بھی گھناﺅنا کھیل کھیلا گیا،جن معصوم کلیوں کو کھلنا تھا وہ پاﺅں تلے مسلی گئیں،جنہوں نے بڑے ہوکر ملک کا نام روشن کرنا تھا منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،حوس کے پجاری شہر شہر میں اپنے منہ پر کالک مل رہے ہیں،ان کے سیاہ چہروں کی وجہ سے اب تو دن کی روشنی بھی اندھیرا لگتی ہے۔
انسانیت سوز واقعات کاانکشاف ہواہے سرگودھا کے علاقے لک موڑمیں جہاں12انسانی درندوں کاگینگ معصوموں کونہ صرف جنسی ہوس کانشانہ بناتاتھا بلکہ ان کی ویڈیوزسوشل میڈیاپربھی ڈالتاتھا۔
غلیظ ویڈیو اسکینڈل سامنے آ گیا،بدبخت ملزم بچوں سے زیادتی کے بعدویڈیوزبنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرتے رہے،پولیس نے سات نامزد اورپانچ نا معلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گینگ کےخلاف درخواست پرجھال چکیاں پولیس نے7نامزداور5نامعلوم افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا،ڈی پی اونے مزیدتحقیقات کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔پولیس کاکہناہے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پرکریں گے۔
گرفتارملزموں میں ظہیر،عامر،جہانگیر،تنویر،رحمت خان،خالق داداورقادریارشامل ہیں۔جبکہ5نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔درخواست گزار محمد سلیمان کےمطابق بدبخت ملزم مکروہ ویڈیوز سے بچوں کے گھروالوں کوبھی بلیک میل کرتے ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں