کروڑ پتی لاہوریوں کے گرد گھیرا تنگ،ایف بی آر نے جال بچھادیا

کروڑ پتی لاہوریوں کے گرد گھیرا تنگ،ایف بی آر نے جال بچھادیا


لاہور(24نیوز) ایف بی آرنےغیررجسٹرڈکروڑپتی لاہوریوں کےگردگھیراتنگ کرلیا، بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنےغیررجسٹرڈکروڑپتی لاہوریوں کےگردگھیراتنگ کرلیا۔ بینک ٹرانزیکشنزکی چھان بین شروع کردی گئی۔  ایف بی آرنےبینکوں سے5سال کےدوران ٹرانزیکشن کاریکارڈمانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیسہ نہیں ہوگا تو نادرا کاحال بھی پی آئی اے جیسا ہوگا:چیف جسٹس 

 علاوہ ازیں 2013 سے 2017 تک ٹرانزکشن کرانے والوں کا رکارڈ طلب کر لیا گیا۔ ایف بی آرکو5سے75 کروڑکی ٹرانزیکشن والے 15افراد کا ریکارڈ مل گیا۔واضح رہے کہ کروڑوں کی ٹرانز کشن کےباوجودٹیکس نہ دینےوالوں کوپکڑاجائےگا۔