چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے بعد ننھی مبشرہ کی قبر کشائی،نمونے فرانزک لیب بھیجے جائیں گے

چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے بعد ننھی مبشرہ کی قبر کشائی،نمونے فرانزک لیب بھیجے جائیں گے


جڑانوالا(24نیوز) ننھی مبشرہ کی قبرکشائی ہوگئی،نمونے بھی حاصل کرلیے گئے،نمونے تجزیے کے لیے فرانزک لیب بھیجے جائیں گے،قبرکشائی دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی ننھی مبشرہ کے سفاکانہ قتل کا دکھ بھلایا نہ جا سکا۔چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر قبر کشائی کی گئی۔اس موقع پر مجسٹریٹ شیخ عبدالرزاق،اے ایس پی ابریز،ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ڈی ایس پی بھی موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم بچوں سے زیادتی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے والے 12درندوں کے گروہ کا انکشاف 

 ننھی پری کے والد کا کہنا تھا کہ وہ چیف جسٹس اف پاکستان کے نوٹس لینے پر ان کے شکرگزار ہیں۔ننھی مبشرہ کے جسم سے نمونے فرانزک لیب لاہور بھجوائے جائیں گے۔اس کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے حتمی نتائج حاصل ہو سکیں گےجبکہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر غلام سرور کا کہنا تھا کہ وہ رپورٹ آنے سے قبل حتمی طور پہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:کروڑ پتی لاہوریوں کے گرد گھیرا تنگ،ایف بی آر نے جال بچھادیا 

 قبرکشائی پر موجودمقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ننھی مبشرہ واپس تو نہیں آ سکتی لیکن اگر قاتل پکڑے جائیں تو انصاف ملنے سے اس کے والدین کے دل کو تسلی ضرور مل جائے گی۔