اڈیالہ جیل کی صفائیاں ، کیا کوئی خاص مہمان جارہا ہے؟


24نیوز: اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہورہی ہیں کیا کوئی خاص مہمان جارہا ہے،صحافیوں کا کیپٹن صفدر سے سوال،،جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہورہی ہیں کیا کوئی خاص مہمان جارہا ہے۔جس پر کیپٹن صفدر نے جاوب دیا کہ اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں۔ ہم اڈیالہ، اٹک کوٹ لکھپت، کراچی یہ سارے کورسز ہم کرگزرے ہیں۔ نئے کورس والا مشرف ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آگ لگی یا لگائی گئی،بڑا انکشاف سامنے آگیا 

 کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ مشرف کو اب آنا چاہئے۔ جس کیلئے صفائیاں ہورہی ہیں۔ جنرل مشرف جو 12 اکتوبر کو آئین توڑ کر چلے گئے تھے۔ ریفرنڈم کے ذریعے صدر بن گئے۔ اپنے ہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل ضیا بٹ کو گرفتار کرکے قبضہ کرلیا۔ اب ان کی باری ہے۔ دیکھا جائے تو جے آئی ٹی رپورٹ کا الٹراساؤنڈ ہوگیا ہے۔ اب ڈی این سی کی باری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیسہ نہیں ہوگا تو نادرا کاحال بھی پی آئی اے جیسا ہوگا:چیف جسٹس 

 واجد ضیا کا زکر کرتے ہوئے کپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ سمری آف ایویڈنس کو پانامہ کی رپورٹ بنادیا۔ گریڈ 21 22 کی لالچ تھی وہ بھی نہ ملا۔ واجد ضیا کےاندر اب اخلاقی جرات ختم ہوگئی ہے۔ جوکچھ انہوں نے سائن کیااب اس پر شرمندہ ہیں۔