امتحانی پرچہ آئوٹ ہونا معمول بن گیا

امتحانی پرچہ آئوٹ ہونا معمول بن گیا


کراچی(24نیوز) میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ امتحانی پرچہ آئوٹ ہونا معمول بن گیا۔  دسویں جماعت سائنس گروپ کا اسلامیات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی آئوٹ ہوگیا۔ پرچہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا 2 بجے شروع ہونے سالانہ اسلامیات کا پرچہ 3 گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا۔

امتحانی پرچہ آئوٹ ہونا معمول بن گیا۔ امتحانی پرچہ جات اب سوشل میڈیا کی زینت بننے لگے۔ انتظامیہ نقل مافیا کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سکھر میں پرچے آئوٹ ہونا روز کا معمول بن چکا ہے۔ جسے روکنے میں انتظامیہ مکمل طور پر نا کام ہو گئی ہے۔ ادھر گھوٹکی میں دسویں جماعت کا اردو کا پرچہ امتحانی وقت سے قبل ہی امیدواروں تک پہنچ گیا۔