کوئی بھی میڈل شہدا کی قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا: آرمی چیف


راولپنڈی (24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی میڈل شہدا کی قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان نے دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ شہدا اور غازیوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں تقسیم اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عسکری حکام، غازیوں اور شہداء کے لواحقین شریک ہوئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

’’ پاکستان نے دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا‘‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا اورغازیوں کی ماؤں کوسلام پیش کرتا ہوں۔ انہیں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم یہاں کھڑے ہیں۔ پاکستان ترقی اور امن کی جانب جا رہا ہے۔ کوئی بھی میڈل شہدا کی قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اےکو برباد کرنے والے دشمن، ظالم اور غدار ہیں، چیف جسٹس  

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔ پاکستان آہستہ آہستہ ترقی اورامن کی طرف جا رہا ہے۔ فاٹا میں امن آئے کچھ ہی روز ہوئے کہ نئی تحریک نے سراٹھا لیا۔