لاڑکانہ: گلوکارہ ثمینہ کے قاتل کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


  لاڑکانہ (24نیوز) قتل ہونے والی گلوکارہ ثمینہ سندھو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ثمینہ کو سامنے سے گولی ماری گئی۔ رملزم طارق جتوئی کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا گیا۔

 جہالت کے ہاتھوں فن کا قتل۔ لاڑکانہ میں قتل ہونے والی گلوکارہ ثمینہ سندھو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کےمطابق ثمینہ پر سٹریٹ فائر کیا گیا۔ ایک گولی پسلیوں اورپھیپڑوں کوچیرتے ہوئےباہرنکل گئی۔ کچھ دیر بعد ثمینہ کی موت ہوگئی۔ ایک گولی نے دو زندگیاں چھین لیں۔

یہ بھی پڑھیں:رقاصہ ثمینہ سندھو کی موت اتفاقیہ یا قتل؟اہم انکشاف
 
رپورٹ کے مطابق ثمینہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ملزم طارق جتوئی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

گلوکارہ ثمینہ سندھوکےقتل کے خلاف کندھ کوٹ میں مقامی فنکاروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ فنکاروں نے اپنے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملزم کو سخت سزا ینے کا مطالبہ کردیا۔