والدین کی موت کے 4سال بعد بچے کا جنم کیسے ہو گیا؟

والدین کی موت کے 4سال بعد بچے کا جنم کیسے ہو گیا؟


24نیوز: چین میں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا جس کے حقیقی والدین 4 سال قبل ایک کار حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔

24نیوز کے مطابق والدین کی موت کے 4 برس بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس کو جنم دینے والی خاتون اس کی متبادل ماں بن گئی۔ چار برس قبل مرنے والے افراد نے اس امید پر اپنے ایمبریوز منجمد کروا لیے کہ وہ مصنوعی طریقہ سے اولاد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: احتساب عدالت کے سامنے فٹ پاتھ پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا 

زندگی نے مہلت نہ دی اوروہ آپریشن سے پانچ روز قبل کارحادثے کا شکار ہو گئے۔ والدین نے ہسپتال انتظامیہ سے بچوں کے محفوظ ایمبریوز کا تقاضا کیا تو انتظامیہ نے انکار کر دیا۔ جس پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی کی۔ مقدمہ میں تو کامیابی مل گئی۔ مگر ایک الجھن ابھی بھی وہیں کی وہیں تھی۔

پڑھنا نہ بھولئے: لاہور چڑیا گھر میں انوکھے اور معمر ترین پرندے کی کہانی 

وہ یہ کہ چین میں متبادل ماں کے ذریعہ بچے کی پیدائش غیر قانونی ہے۔ چنانچہ ایمبریو کو تھائی لینڈ بھیج دیا گیا جہاں ایک خاتون نے معاوضہ لے کر بچے کو جنم دیا۔ اس خاتون کو زچگی سے چند روز پہلے ہی چین پہنچا دیا گیا تاکہ بچے کی شہریت کا معاملہ بھی حل ہو جائے۔