افغان  امن مذاکرات،  انجلینا جولی خواتین  کے حق  میں بول پڑیں

 افغان  امن مذاکرات،  انجلینا جولی خواتین  کے حق  میں بول پڑیں


نیویارک(24نیوز)  ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں خواتین کے کردار کو ایک بار پھر ناگزیر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، افغان امن عمل میں خواتین نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں، افغان حکومت وفد عنقریب طالبان سے دوحہ میں مذاکرات کرے گا، اس وفد میں خواتین کی شمولیت بھی ہونا چاہیے تھی۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین پر مظالم، جبر اور ناانصافی کے اس نئے دور میں اگر امن معاہدہ نہیں ہوگا تو استحکام بھی نہیں آئے گا، مہاجرین سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی آئی ہیں، ماضی میں افغان خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بھی بے نقاب کیا۔

گرشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر افغان امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER