رافیل نڈال نورنٹو اوپن جیتنے کے قریب پہنچ گئے

رافیل نڈال نورنٹو اوپن جیتنے کے قریب پہنچ گئے


ٹورنٹو( 24نیوز )عالمی نمبر ون رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ، ٹورنٹو اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، سپینش سٹار چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پر امید ہے۔

ٹورنٹو اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے روس کے کیرن خاچانویچ کو شکست دے دی۔۔ سپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 4-6 سے فتح سمیٹی۔

 یہ بھی پڑھیں:   24نیوز کا اعزاز ،ٹین پین آزادی کپ جیت لیا

 

دوسری جانب گریس کے سٹیفونس سیٹسیپاس نے پہلی بار ماسٹر ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن اور سٹیفونس سیٹسیپاس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،سٹیفونس سیٹسیپاس نے تھری سیٹ تھرلر میں کیون اینڈریسن کو 6-7، 6-4 اور7-6 سے شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل سپین کے رافئیل نڈال اور گریس کے سٹیفونس سیٹسیپاس کے مابین کھیلا جائے گا۔