خاتون نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، پولیس ویڈیو بناتی رہی

خاتون نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، پولیس ویڈیو بناتی رہی


رحیم یار خان(24نیوز) رحیم یار خان  کی تحصیل لیاقت پور میں پولیس کی بےحسی کی انتہا،قاتلانہ حملہ میں زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے تڑپتا دیکھتے اور ویڈیوز بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں پولیس قاتلانہ حملہ میں زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے تڑپتا دیکھتے اور ویڈیوز بناتے رہے، خاتون نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی، ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون پر اس کے دیور اور نند نے تیزدھار آلے وار کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی حالت میں گر گئی ،ٹوئنٹی فورنیوز پر خبر نشر ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا،اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا

 پولیس 1122کو بلانے کی بجاثے ہیوماسئیڈ پولیس کا انتظار کرتی رہی،7بچوں کی ماں 30منٹ تک زندگی اور موت سے لڑتی رہی،ٹوئنٹی فورنیوز نے پولیس کی مجرمانہ غفلت کی فوٹیج حاصل کرلی،مقتولہ کو طلاق لینے پر دیوراور نند نے گھر گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موقع پر ملزم بھی موجود تھے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا۔