"ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں سے چلے"



کراچی(24نیوز)  پیپلز پارٹی پارلیمانی رہنما خورشید شاہ نے کہا معیشت مرغی اور انڈو ں سے بہتر نہیں ہوتی، ملک چلانا ہے تو فیصلے پارلیمینٹ میں ہونے چایئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں پیپلز لائرز فورم کی انتخابی مہم کی تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر وفاقی حکومت پر برس پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو چلانہ ہے تو فیصلے پارلیمینٹ میں ہونے چاہیئں، ملکی معیشت گاڑی بھینس بیچنے اور انڈے مرغیوں سے بہتر نہیں ہوگی ،خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی سخت نتقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لیڈر اپنے وعدے کیلئے سولی پر چڑھ جاتے ہیں لیکن یو ٹرن نہیں لیتے۔

پیپلز پارٹی رہنما  کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالت خراب ہونے کی وجہ ڈکٹیٹرشپ نظام رہا، ملک میں زیادہ تر حکومت آمروں کی رہی، آج بھی کہتا ہوں پارلیمینٹ سپریم ہے اس کی اہمیت سمجھی جائے۔  

خورشید شاہ  کا کہناتھا کہ کبھی نوازشریف ،کبھی شہبازشریف تو کبھی سعد رفیق کو گرفتار کرکے ڈرایا جارہاہے، ملک کے نوجوان موبائل سے نکل کر ملکی حالات پر توجہ دیں۔