ثنا میر کا ایک اور عالمی اعزاز

ثنا میر کا ایک اور عالمی اعزاز


( 24 نیوز ) قومی آل راؤنڈرثناء میرنے آئی سی سی اعزاز اپنے نام کرلیا،  ثناءمیر کی آئرش کپتان کو آؤٹ کرنے والی لیگ بریک گیند کو ورلڈ کپ کی بہترین بال قرار دیدیا گیا۔

قومی کرکٹر ثناء میر کے لیے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یادگارایونٹ بن گیا، کیریبینز کے دیس آئرش کپتان کو لیگ بریک ورائٹی پر ایسا آؤٹ کیا کہ آئی سی سی حکام بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، آئی سی سی نے ووٹنگ کے بعد اسی گیند کو ورلڈ کپ کی بہترین بال قرار دے دیا۔

ثناء میر کے اعزاز کو پی سی بی کے آفیشل ٹویٹر پیج پر شیئر کیا گیا اور مبارکباد بھی دی گئی، آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2018 میں قومی ٹیم توپہلے راؤنڈ تک ہی محدود رہی لیکن ثناء میر انفرادی پرفارمنس پر سب سے آگے نکل گئیں۔