اسلام آباد، پہلے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایکسپو کا انعقاد

اسلام آباد، پہلے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایکسپو کا انعقاد


اسلام آباد( 24 نیوز ) اسلام آباد میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 سے زائد ممالک کے طلبا شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سٹوڈنٹس کنونشن اور ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، ایکسپو کا مقصد طلبا کو رہنمائی فراہم کرنا تھا جو اعلی تعلیم حاصل کرنے خواہاں ہیں۔ ایکسپو میں شریک طلبا و طالبات کو اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیز کا تعارف کرایا گیا اور ان یونیورسٹیز میں تعلیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکا نے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ ایکسپو سے مثبت رہنمائی ملی،اس کا انعقاد چھوٹے شہروں میں بھی کیا جانا چاہیے۔