کراچی : چڑیا گھر کی تزین و آرئش کیلئے سندھ حکومت پرعزم


کراچی (24نیوز) سندھ حکومت شہریوں خصوصاً بچوں کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم، کراچی کے چڑیا گھر کی رونقیں بحال کرنے کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کر دئیے، تزین و آرائش ہوگی نئے جانور بھی لائے جائیں گے۔

تفصیلات ک مطابق حکومت ِ سندھ نے چڑیا گھر کو ماڈرن طرز پر بنانے کے لئے 30کڑور کی رقم مختص کردی ہے۔ ڈائریکٹر زو منصور قاضی کے مطابق تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں مگر کوشش ہے کہ تعمیراتی کام سے جانور بھی پریشان نہ ہوں۔

واضح رہے کہ مزید جانور مختص کردہ رقم سے مہمان بن کر آئیں گے جہاں ان کی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوئی جانور اب غفلت سے نہیں مرےگا۔