چیف جسٹس کے حکم پر راتوں رات ایکشن،پولیس،سٹی ٹریفک پولیس کی پھرتیاں

چیف جسٹس کے حکم پر راتوں رات ایکشن،پولیس،سٹی ٹریفک پولیس کی پھرتیاں


لاہور(24نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کی پھرتیاں، سکیورٹی کے نام پر شہرکے مختلف علاقوں میں نو گو ایریاز سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں رکاوٹوں کے از خود کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے لاہور کے تمام نو گو ایریاز کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس پرعمل درآمد کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ جاتی امرہ کے باہر سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔جاتی امرہ کے باہر پی ایم ہاوس کے بورڈ کو بھی ہٹا دیا گیا ہ۔ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن پارٹی سیکرٹریٹ ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی رہائش گا ہ اور گورنر ہاؤس کے باہر پڑے بیر ئیرز اور کنکریٹ کے بلاکس کو بھی ہٹا دیا گیا۔

علاوہ ازیں ماڈل ٹاؤن عوامی تحریک سیکرٹریٹ ، طاہر القادری کی رہائش گاہ ، مرکز القادسیہ چوبرجی اور پاسپورٹ آفس ایبٹ روڈ، واپڈا ہاوس، گورنر ہاوس،اعوان عدل،آئی جی آفس ، سی ٹی او آفس ، پولیس لائن، قلعہ گجر سنگھ اورجامعتہ المناظر سمیت دیگر نشان دہ جگہوں سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور کےمختلف علاقوں میں نو گو ایریاز کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹری میں از خود کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے تمام رکاٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔