عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق,جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں ہیں :مراد علی شاہ


کراچی(24نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، کہتے ہیں عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق اور جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں ہیں، مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنمائوں کو جھگڑے ختم کرکے عوام کی خدمت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے مشورہ دیا کہ ایم کیو ایم والے جھگڑا چھوڑیں اور عوام کی خدمت کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنو کریٹ خواتین اور اقلیتی نشستوں کے لئیے 10 سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دئے گئے۔ مجموعی طور پر سندھ کی 12 نشستوں کے لئے پیپلزپارٹی کے 20 کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔