سپریم کورٹ، پنجاب میں اسکولوں کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت


 اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب میں سکولوں کی نجکاری سے متعلق کیس میں عدالت نے معاونت کیلیے لمز کے سربراہ کو بھی طلب کر لیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ پنجاب میں اسکول تو آپکو کھولنے پڑینگے،چھپڑ والے اسکول نہیں چاہتے، سرکاری اسکول کھول کر بھینسیں باندھ دی جاتی ہیں، چیف جسٹس کا کہناہےکہ بنیادی حقوق عمل درآمد کیلیے ہیں، دکھاوے کیلیے نہیں، اچھا کام کرنے پرتعریف بھی کریںگے۔