ایوانِ بالا کے انتخابات امیدواروں کے کاغذاتِ کی اسکروٹنی کا عمل مکمل

ایوانِ بالا کے انتخابات امیدواروں کے کاغذاتِ کی اسکروٹنی کا عمل مکمل


کراچی(24نیوز) سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں کے لئے جمع کرائے گئے امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی،درخواستیں مستردہونے پر امیدوار 13 فروری کو اپیل کرسکتے ہیں، 15 فروری تک دائر کردہ اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 7 جنرل، 2 ٹیکنو کریٹ، 2 خواتین اور 1 قلیتی نشست پر انتخابات ہونگے۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق47 فارم 44 امیدواروں نے جمع کروائے۔ 5 فارم رد ہونے کےباعث اب 12 نشستوں کے لیئے 42 فارم اور 39 امیدوار میدان میں رہ گئےجبکہ رد ہوجانے والے فارمز پر اپیلیں 15 فروری تک نمٹائی جاسکیں گی۔ صوابائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جتنے بھی امیدوار ایم کیو ایم کے آئے وہ خالد مقبول صدیقی کے دستخط کے تحت آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے دفتر میں ایم کیواایم کے امید وار احمد چنائے کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور عامر خان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن آیا ہوں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جنرل نشست پر پی ایس پی کے حسان صابر, خواتین کی نشست کے لئے صوفیہ سعید جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے ایم کیو ایم کے عامر الدین چشتی کے فارمز رد کیئے گئے۔