عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ,سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ,سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا


اسلام آباد(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی نے سونا دوبارہ مہنگا کر دیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت3 سو روپے کے اضافے سے 56 ہزار 900روپے ہو گئی۔10 گرام سونا د257روپے کے اضافے سے 47 ہزار 914روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 43 ہزار 921روپے فی10 گرام ہو گئی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔