مصطفی کمال نے ایم کیوایم کے تنازعے پر خاموشی توڑ دی

مصطفی کمال نے ایم کیوایم کے تنازعے پر خاموشی توڑ دی


کراچی(24نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال ایم کیوایم کے تنازعے پر بول پڑے، کہتے ہیں جو کچھ 6 روز سے کراچی میں ہورہا ہے اسے مہاجروں سے نہ جوڑا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم کو ایک بار پھر حدفِ تنقید بنایا مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو کچھ 6 دنوں سے کراچی میں ہورہا ہے اسے مہاجروں سے نہ جوڑا جائے۔ ایک نسل بھاگتی پھر رہی ہے ایک شہدا قبرستان میں دفن ہے۔ ایک بار ان کو موقع دیں اور قومی دھارے میں شامل کریں۔ مہاجر سندھی ، پنجابی پٹھان، بلوچ بھائیوں کی خدمت کرسکتا ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر مہاجروں کو ان کا اصل مقام دلانا ہے تو ہمارا ساتھ دیجئے۔