نواز شریف کی وعدہ خلافیاں، بے وفائیاں، سعودی عرب کا اظہار برہمی


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک بار پھر سعودی عرب اور مصالحت کاروں سے وعدہ خلافی ، نواز شریف نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کو کئی یقین دہانیاں کروائی تھیں لیکن نواز شریف نے یقین دہانیوں کے باوجود وعدے وفا نہ کیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک بار پھر سعودی عرب اور مصالحت کاروں سے وعدہ خلافی ، نواز شریف نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کو کئی یقین دہانیاں کروائی تھیں مگر نواز شریف نے یقین دہانیوں کے باوجود وعدوں پرعمل نہ کیا۔ وعدے پورے نہ کرنے پر سعودی حکام نے نواز شریف سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دفتر سے پچھلے ہفتے نواز شریف کے نام خصوصی پیغام بھجوا گیا، پیغام میں کہا گیا ہے کہ وعدوں پر عمل نہ کرکے نواز شریف عہد شکنی کے مرتب ہوئے ہیں۔ نواز شریف کی وعدہ خلاف کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ن لیگ ایک دھڑا سخت پریشان ہے۔ نواز شریف کے وعدے پورے نہ ہونے پر نواز شریف کے مصالحت کار بھی پریشان ہوگئے ہیں۔